ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ : ماہی گیروں کے مسائل کا مجھے شعور ہے بہت جلد اس کا حل نکلے گا: راجیندرنائک

انکولہ : ماہی گیروں کے مسائل کا مجھے شعور ہے بہت جلد اس کا حل نکلے گا: راجیندرنائک

Mon, 30 Oct 2017 21:41:06    S.O. News Service

انکولہ:30/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ماہی گیروں کے مسائل کو میں بہت ہی قریب سے دیکھنے کا تجربہ ہے ، ان کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہوں، بیلکیری بندرگاہ کے مسئلہ کو مستقل حل کرنے کے لئے امداد منظور کئے جانے کا کرناٹکا ماہی گیر ترقی بورڈ کے صدر راجیندر نائک نے اعلان کرتے ہوئے تیقن دیا۔

بیلکیری شری دتا گرو پرشین بوٹ یونین ، ماہی گیر کو آپریٹیو سنگھ کے اشتراک سے بیلکیری بندرگاہ کے ہال میں منعقدہ تہنیتی پروگرام میں تہنیت قبول کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بیلکیری بندرگاہ پر کافی کیچڑ بھر نے سے ماہی گیروں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے انہیں کتنی پریشانی ہورہی ہے مجھے اس کاشعور بھی ہے ، اس مسئلے کو لے کر ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسئلے کی طرف توجہ دلاؤنگا اور بنگلورو میں بھی اعلیٰ افسران سے گفتگوکرنےکے علاوہ ماہی گیر وزیر پرمود مدھواراج اور محکمہ کے ڈائرکٹر ویرپا گوڈا سے مسئلہ کو فوری طورپر حل کرنےکی کوشش کرنےکی یقین دہانی کرائی ۔

یونین کے صدر گنپتی باناولیکر نےاس موقع پر ماہی گیروں کے مسائل کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سےماہی گیروں کے مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے۔ جو کچھ ہوتاہے وہ ایک طرح سے تشہیری کام ہورہاہے، کوئی مستقل نہیں ہونے سے ماہی گیروں کے لئے سردرد بن گیا ہے جس کا ہمیں دکھ بھی ہے۔ مسائل کو جتنا جلد ہوسکے اس کو حل کرنےکا انہوں نے مطالبہ کیا۔ ڈائس پر نائب صدر جگدیش سیشا باناولیکر، ڈائرکٹر پرمود باناولیکر، سریش گولیلکر، شری کانت تانڈیل، دینگا باناولیکر وغیرہ موجود تھے۔یونین کے سکریٹری رگھو ویر باناولیکر نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ہری ہر ہریکانت نے شکریہ اداکیا۔


Share: